48 Grenoble Drive

48 Grenoble

مزید جانیں، سوالات پوچھیں، اور 48 گرینوبل ڈرائیو کے مستقبل کے سلسلے میں مجوزہ ویژن پر اپنی رائے فراہم کریں۔

بمتعلق فلیمنگڈن پارک اور
48 گرینوبل

1962 میں تعمیر کردہ، 48 گرینوبل، 60 سالوں سے فلیمنگڈن پارک کمیونٹی کا حصہ رہا ہے۔ نئے کمیونٹی انفراسٹرکچر اور رہائش کے مواقع کی معاونت کرتے ہوئے نئے ٹرانزٹ پراجیکٹس جیسے جیسے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، علاقے میں ایک بار پھر تبدیلی نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔ 48 گرینوبل، فلیمنگڈن پارک کے ارتقاء کے لیے معیار قائم کرنے کا ایک پرجوش موقع ہے، یہ شہر کی باکمال تعمیر کی ایک مثال ہے جو موجودہ اور مستقبل کے رہائشیوں کے لیے معیارِ زندگی کو مزید بہتر بناتی ہے۔

تجویز مجوزہ ویژن

48 گرینوبل کے تصور میں 43- اور 41 منزلہ ٹاورز شامل ہیں، جو 6 منزلہ پوڈیم سے جڑے ہوئے ہیں۔ گرینوبل ڈرائیو اور ڈیوویل لین کے چوراہے پر ایک نئی نجی ملکیت کی حامل عوامی جگہ (POPS) کے ساتھ عمارت کے مغرب میں ایک نئے عوامی پارک کی تجویز دی گئی ہے۔ پارکنگ مکمل طور پر زیر زمین ہوگی، اور پیدل چلنے والوں کے راستوں کو نئے درختوں اور سہولیات سے مزید کر کے بہتر بنایا جائے گا۔ پراجیکٹ کی ٹیم، موجودہ اور مستقبل کی ٹرانزٹ اور سروسز کے ذریعے بخوبی معاونت کردہ ایک ایسے علاقے میں نئی رہائشی سہولیات لانے کے اس موقع کے بارے میں نہایت پرجوش ہے۔

  • 944 نئے رہائشی یونٹس
  • 540m2 نجی ملکیت کی حامل جگہ
  • 194 گاڑیوں کی پارکنگ کی جگہیں
  • 1227 سائیکل کے پارکنگ کی جگہیں

ٹائم لائن پروجیکٹ کا سٹیٹس

21 مارچ 2022 کو سٹی آف ٹورنٹو میں زوننگ بائی لا ترمیم کی درخواست، سائٹ پلان کنٹرول کی درخواست اور رینٹل ہاؤسنگ ڈیمولیشن کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ یہ گذارشات جائزہ کا باضابطہ عمل شروع کرتی ہیں جس میں کئی ماہ لگیں گے۔ یہاں آپ اس بارے میں مزید جان سکتے ہیں کہ ہم کس سے مل چکے ہیں، اس عمل میں ہم اس وقت کہاں پر ہیں، اور پروجیکٹ کے دیگر اہم سنگ میل کیا ہیں۔

9 اگست 2023

درخواست دوبارہ جمع کروانا #3

13 جولائی 2023

درخواست دوبارہ جمع کروانا #2

7 جولائی 2023

کرایہ داروں کو خط

بروز بدھ، 15 فروری 2023

کرایہ دار مشاورتی اجلاس

13 فروری 2023

درخواست دوبارہ جمع کروانا #1

11 جنوری، 2023

سماجی مشاورتی میٹنگ

5 جنوری 2023

کرایہ داروں کو خط

30 نومبر، 2022

کونسلر Jon Burnside کے ساتھ میٹنگ

26 جولائی، 2022

Friends of Flemingdon کے ساتھ سائٹ کا دورہ

28 2022 جون

NYCC کو ابتدائی رپورٹ::
ابتدائی رپورٹ دیکھیں

15 جون، 2022

کرایہ دار میٹنگ

مارچ 2022

جائزے کا باقاعدہ عمل شروع ہوتا ہے

21 مارچ 2022

زوننگ بائی لا ترمیمی درخواست، سائٹ پلان کنٹرول ایپلیکیشن اور رینٹل ہاؤسنگ ڈیمولیشن کی درخواست جمع کرانا

18 مارچ، 2022

کرایہ داروں کو خط

15 فروری، 2022

ڈپٹی میئر مینن وونگ (Minnan-Wong) سے ملاقات

28 جنوری, 2022

سٹی سٹاف کے ساتھ درخواست سے پہلے مشاورتی میٹنگ

مواد مزید جانیں

48 گرینوبل ڈرائیو پر ہماری ری ڈویلپمنٹ کے لیے سٹی آف ٹورنٹو کو باضابطہ درخواست کے ساتھ، متعدد رپورٹس، مطالعات اور پلانز جمع کرائے گئے ہیں۔ ہم اس سیکشن کو، اپ ڈیٹ کردہ مواد، سٹی سٹاف کی رپورٹ، اور کمیونٹی پریزنٹیشنز کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا جاری رکھیں گے۔

کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات آپ کے سوالات

متن: ہم آپ کو ایک ہی جگہ پر ویژن کو دریافت کرنے، آپ کو مطلوب تمام معلومات حاصل کرنے، سوالات پوچھنے اور آراء فراہم کرنے کے لیے مدعو کرتے ہیں۔

ٹین بلاک کون ہے؟

ٹین بلاک ترقیاتی عمل کا ایک ڈویلپر اور مینیجر ہے۔ جائیداد کی ری ڈویلپمنٹ سے متعلق کوئی بھی سوال اس ویب سائٹ کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔

سائٹ پر آج کیا موجود ہے؟

1960 کی دہائی میں تعمیر ہونے والی سائٹ پر 109 یونٹس کے ساتھ ایک 9 منزلہ بامقصد-تعمیر کردہ کرائے کی عمارت ہے۔ اس املاک میں زیر زمین/سطح کی پارکنگ اور جائیداد کے جنوب، مغرب اور مشرقی اطراف کے ساتھ قدرتی مناظر کے حامل علاقے بھی شامل ہیں۔

کرایہ داروں کے لیے اس کا کیا مطلب ہے جو فی الحال 48 گرینوبل میں رہتے ہیں؟

ابھی تک، کرایہ داروں کے لیے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم اس عمل میں ابھی بھی بہت آغاز میں ہیں اور تعمیر شروع کرنے کے لیے فی الوقت ہمارے پاس کوئی مطلوبہ منظوریاں نہیں ہیں۔ کرایہ دار اپنے موجودہ یونٹس میں رہیں گے، جہاں باقاعدہ اور جاری دیکھ بھال کے کاموں کے علاوہ کوئی اور تبدیلی نہیں ہوگی۔ ٹین بلاک کرایہ داروں کو پورے عمل کے دوران باخبر رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ اگر ان کے کوئی سوال پوچھنا یا رائے دینا چاہتے ہیں تو رابطہ کریں۔

ٹین بلاک یہاں کیا تعمیر کرنے کی تجویز دے رہا ہے؟

مجوزہ ڈویلپمنٹ میں دو ٹاورز شامل ہیں جو 48 گرینوبل کی موجودہ عمارت کی جگہ لیں گے۔ ایسٹ ٹاور کو 41 منزلہ اور ویسٹ ٹاور کی اونچائی 43 منزلہ بنانے کی تجویز ہے۔ مجموعی طور پر 1054 رہائشی مکانات بنانے کی تجویز دی گئی ہے، بشمول 109 متبادل کرائے کے یونٹس۔ اس تجویز میں املاک کے مغربی کنارے کے ساتھ ایک 676 m2 پبلک پارک بھی شامل ہے۔

آپ نے نئی عمارت کے ساتھ پراپرٹی کو دوبارہ تیار کرنے کی پائیداری پر کیسے غور کیا ہے؟

ٹرانزٹ کے قریب اعلٰی کثافت کی حامل ڈویلپمنٹ ایک معاشرے کے طور پر اخراج کو کم کرنے کے سب سے زیادہ مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے۔ ٹین بلاک نے حال ہی میں اپنے پورٹ فولیو میں دیگر عمارتوں کے لیے کاربن تجزیہ تیار کرنے کے لیے انجینئرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اس تجزیے نے ظاہر کیا کہ بہتر توانائی کے حامل سسٹمر سے لیس نئی عمارات، پہلے کی 48 گرینوبل کی تعمیر شدہ عمارات کی نسبت 2.6x کی حد میں کم آپریشنل کاربن پیدا کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ مسمار کرنے اور دوبارہ تعمیر کرنے کے اثرات کو شامل کرتے ہوئے، نئی عمارتیں تقریباً 10-15 سالوں میں کاربن نیوٹرل ہو جائیں گی۔ ہم اس عمارت کے لیے اسی طرح کے تجزیہ پر غور کریں گے۔

آپ اس عمل میں کس مرحلے پر ہیں؟

مورخہ 21 مارچ 2022 کو سٹی آف ٹورنٹو میں زوننگ بائی لا ترمیم، سائٹ پلان کنٹرول اور رینٹل ہاؤسنگ ڈیمولیشن کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئیں جبکہ نظر ثانی شدہ درخواستیں فروری، جولائی، اور اگست 2023 میں جمع کرائی گئیں۔ اس سے پہلے کہ ہم سٹی سے مطلوبہ منظوری حاصل کر سکیں جو کہ کسی بھی تعمیر کو شروع کرنے کی اجازت دے گی، کئی فریقوں کی طرف سے اہم جائزہ اور مشاورت جاری رہے گی۔ جب ہم ترقیاتی عمل کے مختلف مراحل سے گزریں گے تو ہم کرایہ داروں اور کمیونٹی کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

اگر منظوری دی جاتی ہے تو تعمیر کب شروع ہو سکتی ہے؟

ترقیاتی عمل کی درخواست کے جائزے کے عمل میں وقت لگتا ہے۔ ہم ابھی بھی اس عمل کے بہت آغاز میں ہیں۔ زوننگ ضمنی قانون میں ترمیم، سائٹ پلان کنٹرول، اور رینٹل ہاؤسنگ ڈیمولیشن کے لیے درخواستیں 21 مارچ 2022 کو جمع کرائی گئی تھیں۔ ان گذارشات نے سٹی آف ٹورنٹو کے ساتھ جائزہ لینے کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا۔ اس سے قبل کہ ہمیں مذکورہ بالا درخواستوں کی منظوری مل سکے، اس عمل میں عموماً 18-24 ماہ تک کا وقت لگتا ہے۔ اس مقام سے، تعمیر تقریباً 6-12 ماہ بعد شروع ہو سکتی ہے، جس میں تقریباً 2-3 سال کا وقت لگ سکتا ہے۔ عمل میں ہمارے موجودہ مرحلے کے پیش نظر یہ ٹائم لائنز بہترین اندازہ ہیں۔

میں کیسے شامل ہوسکتا ہوں؟

یہ ویب سائٹ وہ جگہ ہوگی جہاں آپ تجویز کے کسی بھی اپ ڈیٹ کے متعلق جان سکتے ہیں، سوالات پوچھ سکتے ہیں اور آراء فراہم کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو یہاں آنے اور اس پلان کے بارے میں جاننے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم سٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے لیے آنے والے کسی بھی پروگرام کو پوسٹ کرنا یقینی بنائیں گے۔ کوئی سوال ہے جس کا یہاں جواب نہیں دیا گیا؟ کیا آپ اپنی رائے دینا چاہتے ہیں؟ ہمیں 416-613-8694 پر کال کریں یا ہم سے رابطہ کریں فارم کے ذریعے اپنے سوالات اور خیالات جمع کرائیں۔

میں 48 گرینوبل کا کرایہ دار ہوں اور ایک سوال ہے، میں کس سے رابطہ کر سکتا ہوں؟

ہم 48 گرینوبل کے تمام موجودہ کرایہ داروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس ویب سائٹ کے رابطہ کے صفحہ کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں یا ہمیں 416-613-8694 پر کال کریں۔ ہم آپ کے کسی بھی سوال کا جواب طخوشی اور مسرت کے ساتھ دیں گے۔ پورے عمل کے دوران سٹی آف ٹورنٹو کا عملہ بھی آپ کے سوالات کے جواب دینے کے لیے دستیاب رہے گا۔ اگر آپ ان سے براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں ان کے رابطے کی معلومات فراہم کرنے پر خوشی ہوگی۔

ٹیم

Tenblock

Tenblock

ہاؤسنگ ڈیویلپر

65 سال سے زیادہ عرصے سے، ہم اپنی کمیونٹی کو رہنے کے لیے بہترین جگہیں فراہم کرنے کے تصور کے ساتھ، ٹورنٹو میں رئیل اسٹیٹ کو تیار اور منظم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ہم نے ٹورنٹو کو ایک عالمی معیار کے شہر میں یش رفت کرتے ہوئے دیکھا ہے — اس طرح سے، ہم نئی، عالمی معیار کی عمارتیں شامل کرنے کے لیے نئے سرے سے متحرک ہوئے ہیں تاکہ ہمارے رہنے اور کام کرنے کے طریقے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

www.tenblock.ca
Diamond Schmitt

Diamond Schmitt

فن تعمیر

ڈائمنڈ شمٹ (Diamond Schmitt) ایک عالمی آرکیٹیکچر فرم ہے جو ٹورنٹو، نیویارک، وینکوور اور کیلگری میں واقع اپنے چار سٹوڈیوز سے تبدیلی، بامقصد متحرک، اور انتہائی پائیدار عمارتوں کو ڈیزائن کرتی ہے۔ ہر سائٹ کے آس پاس کی کمیونٹی، تعمیراتی اور تاریخی سیاق و سباق سے متاثر ہوتے ہوئے جدید ڈیزائن سالوشنز تخلیق کرتے ہوئے، ڈائمنڈ شمٹ کے باکمال بصیرت کے حامل ڈیزائن دنیا بھر کے 50 سے زیادہ شہروں میں تلاش کیے جا سکتے ہیں۔

www.dsai.ca
Studio tla

STUDIO tla

لینڈ سکیپ آرکیٹیکٹ

سٹوڈیو ٹلا (STUDIO tla) ٹورنٹو اور ڈلاس میں واقع ماسٹر پلاننگ، اربن ڈیزائن اور لینڈ اسکیپ آرکیٹیکچر فرم ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ شہری ڈیزائن اور لینڈ سکیپ آرکیٹیکچر نظام کی بنیاد پر امور مطالعہ ہیں جو بڑے ڈیزائن کردہ ماحول کے مربوط اجزاء کے طور پر آرکیٹیکچر اور انجینئرنگ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ ہمارا کام کثیر-پیمانے پر زمین کی تزئین کے بنیادی ڈھانچے اور فن تعمیر اور کھلی جگہ کے درمیان شہری انٹرفیس پر مرکوز ہے۔ ہم مخلوط استعمال اور رہائشی پراجیکٹس، پارکس، سٹریٹس کے قدرتی مناظر، اور شہری جگہوں کے لیے بامعنی ماحول ڈیزائن کرتے ہیں۔ ہم ایسے مناظر تخلیق کرتے ہیں جو اپنے تصور میں منفرد ہوں اور اپنے سیاق و سباق کی نمائندگی کرتے ہوں، تکنیکی لحاظ سے بہترین، اور جدید طریقوں اور مادیت کے ساتھ تفصیلی ہوں۔

www.studiotla.ca
Goldberg Group

Goldberg Group

منصوبہ بندی

گولڈ برگ گروپ (Goldberg Group) ایک قائم شدہ زمین کے استعمال کی پلاننگ کی مشاورتی فرم ہے جو ہمارے کلائنٹس کو ٹورنٹو کے شہر کے اندر، آس پاس کی بلدیات اور اونٹاریو میں وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی کی خدمات پیش کرتی ہے۔ ہمارے کلائنٹس کے لیے، ہماری صلاحیت زمین کے استعمال کی پلاننگ کے پیچیدہ چیلنجز پر کامیاب نتائج فراہم کرنے میں ہمارا تجربہ اور مہارت ہے۔

www.goldberggroup.ca
Bousfields Inc.

Bousfields Inc.

کمیونٹی مشغولیت

بوس فیلڈز میں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ منصوبہ بندی اور کمیونٹی کی شمولیت کے عمل کی جڑیں گہرے تعاون اور ایک دوسرے کو مطلع کرنے کے لیے کام کرتی ہیں۔ ہمارے پاس کمیونٹی کی مشغولیت کے ماہرین کی ایک وقف شدہ ٹیم ہے جو کلائنٹس کو بامعنی مشغولیت کے طریقوں میں مدد فراہم کرتی ہے۔

www.bousfields.ca

رابطہ میں رہیں رابطہ میں رہیں

اپنی آراء کا اشتراک کرنے اور/یا سوالات پوچھنے کے لیے پروجیکٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔ ٹیم کا ایک رکن جلد ہی آپ سے رابطہ کرے گا۔ رابطہ کرنے کے لیے پیشگی شکریہ!

ہمیں کال کریں: 416-613-8694